Back to Collection

Abr e Karam Gaisoo e Muhammad

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

ابرِ کرم گیسوئے محمد صلی اللہ علیہ و سلم

دونوں حرم ابروئے محمد صلی اللہ علیہ و سلم

سب کی نظر ہے سوئے کعبہ

کعبہ تکے ہے روئے محمد ﷺ

کعبے کو کس نے بنایا قبلہ

کعبے کا کعبہ روئے محمد ﷺ

سجدۂ سر ہے سوئے کعبہ

سجدۂ دل ہے سوئے محمد ﷺ

سارے چمن میں کس کی خوشبو

خوشبو ہے خوشبوئے محمد ﷺ

کس کی چمک ہے پیکرِ گل میں

گل میں کھلا ہے روئے محمد ﷺ

دھارے چلے ہر انگلی سے اُن کی

دیکھو وہ نکلی جوئے محمد ﷺ

سب سے انوکھا موئے محمد ﷺ

سب سے نرالی کوئے محمد ﷺ

کس کا منہ، دیتا ہے گواہی

موئے محمد موئے محمد ﷺ

زندہ ہے واللہ زندہ ہے واللہ

جان دو عالم روئے محمد ﷺ

رشک طیبہ کیا ہے دکھاؤں

دیکھو قد دل جوئے محمد ﷺ

بھینی بھینی خوشبو لہکی

کھل گئے جب گیسوئے محمد ﷺ

یہ رہ مہکی وہ رہ مہکی

کھل گئے جب گیسوئے محمد ﷺ

اخترِ خستہ چل دے جناں کو

باغِ جناں ہے کوئے محمد ﷺ