Back to Collection
Ashk e Rawaañ
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaسوزِ نہاں اشکِ رواں آہ و فغاں دیتے ہیں
کیوں محبت کا صلہ اہلِ جہاں دیتے ہیں
کون رکھتا تیری اس خاص عنایت کا بھرم
بس ہمیں دادِ ستم گریہ کناں دیتے ہیں
اب پسِ مرگ ابھرتے ہیں یہ دیرینہ نقوش
ہم فنا ہو کے بھی ہستی کا نشاں دیتے ہیں
کفر ہے دیکھ یہ خوف اور رجا ان سے ندیم
بت بھی کیا تجھ کو بھلا سود و زیاں دیتے ہیں