Back to Collection

Ay Saba Le Ja Madine Ko Payaam

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

اے صبا لے جا مدینے کو پیام

عرض کر دے ان سے با-صد احترام

اے مکیںِ گنبدِ خضرا سلام

اے شکیبِ ہر دلِ شیدا سلام

اب مدینے میں مجھے بلوائے

اپنے بے کس پر کرم فرمائے

بلبلِ بے پر پہ ہو جاۓ کرم

آشیاں دہ بہ گلزارِ حرم

ہند کا جنگل مجھے بھاتا نہیں

بس گئ آنکھوں میں طیبہ کی زمیں

زندگی کے ہیں مدینے میں مزے

عیش جو چاہے مدینے کو چلے

زندگی کے ہیں مدینے میں مزے

عیش جو چاہے مدینے میں مرے

خلد کی خاطر مدینہ چھوڑ دوں

این خیال است و محال است و جنون

خلد کے طالب سے کہہ دو بے گماں

طالب طیبہ کی طالب ہی جنان

مجھ سے پہلے میرا دل حاضر ہوا

ارض طیبہ کس قدر ہے دلربا

کتنی پیاری ہے مدینے کی چمک

روشنی ہی روشنی ہے تا فلک

کتنی بھینی ہے مدینے کی مہک

بس گئی بوئے مدینہ عرش تک

یا رسول اللہ از رحمت نگار

در باقیٔ پاک خواہم مستقر

بس انوکھی ہے مدینے کی بہار

رشک صد گل ہیں اسی گلشن کے خار

کتنی روشن ہے یہاں ہر اک شب

ہر طرف ہے تابشِ ماہِ عرب

کیا مدینے کو ضرورت چاند کی

ماہِ طیبہ کی ہے ہر سو چاندنی

نور والے صاحبِ معراج ہے

مہر و مہ انکے سبھی محتاج ہیں

اے خوشا بختِ رساؔئے اخترت

باز آوردی گدا را بر درت