Chaand Se Un Ke Chehre Par
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaچاند سے اُن کے چہرے پر گیسوئے مشک فام دو
ایک انوکھی ہے سحر جس سے بہم ہے شام دو
اُن کی جبین ناز پر زلف سیاہ بکھر گئی
شب کے حسین پردے میں چمکے ماہ تمام دو
دونوں طرف ہیں چہرے پر گیسوئے مشک فام دو
جمع ہے ایک آن میں ضدّین صباح و شام دو
تلوں سے اُن کے ہے بندھی شمس و قمر کی روشنی
یہ ہیں اُنہیں کی تابشیں ہیں یہ اُن کے نام دو
پی کے پلا کے میکشوں تلچھٹ درون جام دو
قطرہ دو قطرہ یوں ہی سہی کچھ تو برائے نام دو
اُن کی امان میں رہیں جن کے کرم سے مل گئے
اُن کے چمن کے پاسباں، حسامؔ اور ہمامؔ دو
یہ دونوں بے خطر رہیں اسلام کی سپر رہیں
‘اداۓ دیں پر رہیں شمشیرِ بے نیام دو
کشتئ زندگی میری اب تو کنارے آ لگی
کہتی ہے تم سے زندگی اب تو مئ دوام دو
میدانِ نعتِ شاہِ دیں اختر ہے پر خطر زمیں
یہ مجلسِ غزل نہیں منہ کو ذرا لگام دو