Back to Collection

Ek Bijli Chamak Rahi He

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

وہی تبسّم وہی ترنّم وہی نزاكت وہی لطافت

وہی ہیں دزدیدہ سی نگاہیں كہ جس سے شوخی ٹپك رہی ہے

گلوں کی خوشبو مہك رہی ہے دلوں کی كلیاں سٹك رہی ہیں

نگاہیں اٹھ اٹھ كہ جھك رہی ہیں كہ ايك بجلی چمك رہی ہے

یہ مجھ سے کہتی ہے دل کی دھڑكن كہ دستِ ساقی سے جام لے لے

وہ دورِ ساغر کا چل رہا ہے شرابِ رنگیں چھلك رہی ہے

یہ میں نے مانا حسیں و دلکش سماں یہ مستی بھرا ہے لیكی

خوشی میں حائل ہے فكرِ فردا مجھے یہ مستی كهٹك رہی ہے

نہ جانے كتنے فریب كھائے راہِ الفت میں ہم نے اختر

پر اپنی مت کو بھی كیا كہیں ہم فریب كھا كر بہك رہی ہے