Back to Collection
Farishte Jis Ke Zaa-ir Haiñ
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaفرشتے جس کے زائر ہیں مدینے میں وہ تربت ہے
یہ وہ تربت ہے جس کو عرشِ اعظم پر فضیلت ہے
بھلا دشتِ مدینہ سے چمن کو کوئی نسبت ہے
مدینے کی فضا رشکِ بہارِ باغِ جنت ہے
مدینہ گر سلامت ہے تو پھر سب کچھ سلامت ہے
خدا رکھے مدینے کو اسی کا دم غنیمت ہے
مدینہ ایسا گلشن ہے جو ہر گلشن کی زینت ہے
بہارِ باغِ جنت بھی مدینے کی بدولت ہے
مدینہ چھوڑ کر سیرِ جناں کی کیا ضرورت ہے
یہ جنت سے بھی بہتر ہے یہ جیتے جی کی جنت ہے
ہمیں کیا حق تعالیٰ کو مدینے سے محبت ہے
مدینے سے محبت ان سے الفت کی علامت ہے
گداگر ہے جو اس گھر کا وہی سلطانِ قسمت ہے
گدائے اُس درِ والا کی رشکِ بادشاہت ہے
جو مستغنی ہوا اُن سے مقدر اُس کا خیبت ہے
خلیل اللہ کو ہنگامِ محشر اُن کی حاجت ہے