Fauj e Gham Ki Baraabar
Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaفوجِ غم کی برابر چڑھاۂی ہے
دفاعِ غم تمھاری دہاۂی ہے
عمر کھیلوں میں ہم نے گنواۂی ہے
عمر بھر کی یہی تو کمائی ہے
تم سے ہر دم امیدِ بھلائی
میٹ دیجے جو ہم میں برائی ہے
تم کو عالم کا مالک کیا اس نے
جس کی مملوک ساری خدائی ہے
تو خدا کا ہوا اور خدا تیرا
تیرے قبضے میں ساری خدائی ہے
سب صفاتِ خدا کے ہو تم مظہر
ایک قابو سے باہر خدائی ہے
انبیا کو رسائی ملی تم تک
بس تمہاری خدا تک رسائی ہے
رشکِ سلطان ہے وہ گدا جس نے
تیرے کوچے میں دھونی رَمائی ہے
میرا بیڑا کنارے لگائے پیارے
نوح کی ناو کس نے ترائی ہے
میرے دل کی لگی بھی بجھا دیجے
نارِ نمرود کس نے بجھائی ہے
کاش وہ حشر کے دن کہیں مجھ سے
نارِ دوزخ سے تجھ کو رہائی ہے
پیارے خوشبو تمہارے پسینے کی
خلد کے پھولوں سے بھی سوائی ہے
اس رضا پر ہو مولا رضاِ حق
راہ جس نے تمہاری جلائی ہے
ہیں یہ صدمے تیری ہی فرقت کے
روز افزوں یہ دردِ جدائی ہے
مر رہا ہوں تم آ جاؤ جی اٹھوں
شربتِ دید میری دوائی ہے