Back to Collection

Ghum e Hasti Ne Humeñ Khoon Rulaya Hoga

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

جب کبھی ہم نے غمِ جاناں کو بھلایا ہوگا

غمِ ہستی نے ہمیں خون رلایا ہوگا

دامنِ دل جو سوئے یار کھینچا جاتا ہے

ہو نہ ہو اس نے مجھے آج بلایا ہوگا

آنکھ اٹھا کر تو ذرا دیکھ میرے دل کی طرف

تیری یادوں کا چمن دل میں سجایا ہوگا

گردشِ دوراں ہمیں چھیڑ نہ اتنا ورنہ

اپنے نالوں سے ابھی حشر اٹھایا ہوگا

ڈوب جائے نہ کہیں غم میں ہمارے عالم

ہم جو روئیں گے تو بہتا ہوا دریا ہوگا

سوچیے کتنا حسیں ہوگا وہ لمحہ اختر

سرِ بالیں پہ دمِ مرگ وہ آیا ہوگا