Back to Collection

Haq Se Milaane Aa-e Haiñ

Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

رسُل انہیٰ کا تو مژدہ سنانے آئے ہیں

انہیں کے آنے کی خوشیاں منانے آئے ہیں

فرشتے آج جو دھومیں مچانے آئے ہیں

انہیں کے آنے کی شادی رچانے آئے ہیں

فلک کے حور و ملک گیت گانے آئے ہیں

کہ دو جہاں میں یہ ڈنکے بجانے آئے ہیں

یہ سیدھا راستہ حق کا بتانے آئے ہیں

یہ حق کے بندوں کو حق سے ملانے آئے ہیں

یہ بھولے بچھڑوں کو رستے پہ لانے آئے ہیں

یہ بھولے بھٹکوں کو ہادی بنانے آئے ہیں

خداے پاک کے جلوے دکھانے آئے ہیں

دلوں کو نور کے بُقعے بنانے آئے हैं

یہ قید و بندِ عالم سے چھڑانے آئے ہیں

لو مژدہ ہو، کہ رہائی دلانے آئے ہیں

چمک سے اپنی جہاں جگمگانے آئے ہیں

مہک سے اپنی یہ کوچے بسانے آئے ہیں

نسیمِ فیض سے غنچے کھلانے آئے ہیں

کرم کی اپنی بہاریں دکھانے آئے ہیں

یہی تو سوتے ہوؤں کو جگانے آئے ہیں

یہی تو روتے ہوؤں کو ہنسانے آئے ہیں

یہ کفر و شرک کی نیوئیں ہلانے آئے ہیں

یہ شرک و کفر کی تعمیریں ڈھانے آئے ہیں

ہزار سال کی روشن شدہ، بجھی آتش

یہ کفر و شرک کی آتش، بجھانے آئے ہیں

سحر کو نور جو چمکا، تو شام تک چمکا

بتا دیا کہ، جہاں جگمگانے آئے ہیں

انہیں خدا نے کیا اپنے ملک کا مالک

انہیں کے قبضے میں ربّ کے خزانے آئے ہیں

جو چاہیں گے جسے چاہیں گے یہ اسے دیں گے

کریم ہیں یہ، خزانے لٹانے آئے ہیں

جو گر رہے تھے انہیں نائبوں نے تھام لیا

جو گر چکے ہیں، یہ انکو اٹھانے آئے ہیں

مسیحِ پاک نے اجسام مردہ، زندہ کیے

یہ جانِ جاں، دل و جاں کو جلانے آئے ہیں

بلاوا آپ کا اب تک دیا کیے نائب

اب آپ بندوں کو اپنے بلانے آئے ہیں

رؤف ایسے ہیں اور یہ رحیم ہیں اتنے

کہ گرتے پڑتوں کو سینے لگانے آئے ہیں

سنو گے لا نہ زباںِ کریم سے نوری

یہ فیض و جود کے دریا بہانے آئے ہیں