Back to Collection
Jaan e Bahaaraañ
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaشاہنشاہِ دو عالم کا کرم ہے
مِرے دل کو میسر اُن کا غم ہے
یہیں رہتے ہیں وہ جانِ بہاراں
یہ دنیا دل کی رشکِ صد اِرم ہے
بھلا دعوے ہیں اُن سے ہمسری کے
سرِ عرشِ بریں جن کا قدم ہے
یہ دربارِ نبی ہے جس کے آگے
نہ جانے عرشِ اعظم کب سے خم ہے
ترس کھاؤ مِری تشنہ لبی پر
مِری پیاس اور اک جام! کم ہے
دلِ بےتاب کو بہلاؤں کیسے
بڑھے گی اور بے تابی ستم ہے
یہاں قابو میں رکھ دل کو اختر
یہ دربارِ شاہِ امم ہے