Back to Collection

Karam Jo Aap Ka Ay Sayyid e Abraar Ho Jaa-e

Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

کرم جو آپ کا اے سیدِ ابرار ہو جائے

تو ہر بدکار بندہ دم میں نیکوکار ہو جائے

جو مومن دیکھے تم کو محرمِ اسرار ہو جائے

جو کافر دیکھ لے تم کو تو وہ دیندار ہو جائے

جو سر رکھ دے تمہارے قدموں پہ سردار ہو جائے

جو تم سے سر کوئی پھیرے ذلیل و خوار ہو جائے

جو ہو جائے تمہارا اس پہ حق کا پیار ہو جائے

بنے اللہ والا وہ جو تیرا یار ہو جائے

اگر آئے وہ جانِ نور میرے خانۂ دل میں

مہ و خاور میرا گھر مطلعِ انوار ہو جائے

غم و رنج و الم اور سب بلاؤں کا مداوا ہو

اگر وہ گیسوؤں والا میرا دلدار ہو جائے

عنایت سے میرے سر پر اگر وہ کفشِ پا رکھ دیں

یہ بندہ تاجداروں کا بھی تو سردار ہو جائے

تلاطم کیسا ہی کچھ ہو مگر اے ناخداِ من

اشارہ آپ فرما دیں تو بیڑا پار ہو جائے

جو ڈوبا چاہتا ہے وہ تو ڈوبا ہوا بیڑا

اشارہ آپ کا پائے تو مولا پار ہو جائے

تمہارے فیض سے لاٹھی مثالِ شمع روشن ہو

جو تم لکڑی کو چاہو تیز تر تلوار ہو جائے

گناہ کتنے ہی اور کیسے ہی ہیں پر رحمتِ عالم

شفاعت آپ فرمائیں تو بیڑا پار ہو جائے

بھرم رہ جائے محشر میں نہ پلّہ ہلکا ہو اپنا

إلٰہی! میرے پلّے پر میرا غم خوار ہو جائے

اشارہ پائے تو ڈوبا ہوا سورج برآمد ہو

اٹھے انگلی تو مہ دو، بلکہ دو، دو چار ہو جائے

تیرا تصدیق کرنے والا ہے اللہ کا مومن

تیرا منکر وہ، جس کو حق سے ہی انکار ہو جائے

میرے ساقی مئے باقی پلا دے اک عالم کو

جو باقی اور پیاسا ہے تیرا مے خوار ہو جائے

تمھارے حکم کا بندھا ہوا سورج پھرے الٹا

جو تم چاہو کہ شب دن ہو، ابھی سرکار ہو جائے

قوافی اور مضامین اچھے، اچھے ہیں ابھی باقی

مگر بس بھی کرو نوری نہ پڑھنا بار ہو جائے