Back to Collection

Khaari Kooweñ Shireeñ Huwe

Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

کن کا حاکم کر دیا اللہ نے سرکار کو

کام شاخوں سے لیا ہے آپ نے تلوار کا

کچھ عرب پر ہی نہیں موقوف اے شاہِ جہاں

لوہا مانا ایک عالم نے تری تلوار کا

کاٹ کر یہ خود سر ہی میں گھس کے بھیجا چاٹ لے

کاٹ ایسا ہے تمہاری، کاٹھ کی تلوار کا

اس کنارے ہم کھڑے ہیں، پاٹ ایسا دھار یہ

المدد اے ناخدا، ہے قصہ اپنے پار کا

رَبِّ سَلِّم کی دعا سے پار بیڑا کیجیے

راہ ہے تلوار پر، نیچے ہے دریا نار کا

تو ہے وہ شیریں دہن، کھارے کوویں شیریں ہوئے

ان کو کافی ہو گیا، آبِ دہن ایک بار کا

جس نے جو مانگا وہ پایا اور بے مانگے دیا

پاک منہ پر حرف آیا ہی نہیں انکار کا

دل میں گھر کرتا ہے اعداء کے تیرا شیریں سخن

ہے میرے شیریں سخن شہرہ تیری گفتار کا

ظلمتِ مرقد کا اندیشہ ہو کیوں نوری مجھے

قلب میں ہے جب میرے جلوہ جمالِ یار کا