Back to Collection

Khursheed e Risaalat

Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

آہ! پورا میرے دل کا، کبھی ارمان ہوگا

کبھی دل، جلوہ گاہِ سرورِ خوباں ہوگا

میرے دل پر، جو کبھی جلوۂ جاناں ہوگا

لمعۂ نور، میرے رخ سے، نمایاں ہوگا

جلوۂ مصحفِ رخِ دل، میں جو پنہاں ہوگا

پارے پارے میں میرے، قلب کے قرآں ہوگا

چوندھ جائے گی تیری آنکھ، بھی مہرِ محشر

ان کے ذَرّہ کو جو دیکھے گا، پریشاں ہوگا

دیکھ مت دیکھ مجھے، گرم نظر سے خاور

شوخیِ چشم سے، تو آپ پریشاں ہوگا

حسن وہ پایا ہے، خورشیدِ رسالت، تو نے

تیرے دیدار کا طالب، ماہِ کِنعاں ہوگا

جلوۂ حسنِ جہاں تاب کا، کیا حال کہوں

آئینہ بھی تو تمہیں دیکھ کے، حستاں ہوگا

کون پوچھے گا بھلا روزِ جزا، وہ بھی مجھے

اُن کی رحمت، کے سوا کوئی بھی، پُرساں ہوگا

چاک تقدیر کو کیا، سوزنِ تدبیر سیئے

لاکھ وہ بخیہ کرے چاک گریباں ہوگا

مجھ کو دعویٰ نہیں عصمت کا، مگر بے موقع

عیب جوئی نہ کرے گا، جو سخن داں ہوگا

دلِ دشمن کے لیے تیغِ دو پیکر ہے سخن

چشمِ حاسد کو میرا شعر، نمک داں ہوگا

عمر ساری تو کٹی لہو میں، اپنی نوری

کب مدینے کی طرف کوچ کا ساماں ہوگا