Back to Collection

Maahe Taiba Nay’yar e Batha

Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

ماہِ طیبہ نَیِّرِ بطحٰ صلی اللہ علیک وسلم

تیرے دم سے عالم چمکا صلی اللہ علیک وسلم

تو ہی مظہر ربِّ اجمل ظل ہیں تیرے سارے مرسل

کون ہے ہمسر تیرا شاہا صلی اللہ علیک وسلم

تم ہو پیارے اصل ہماری سارا جہاں ہے فرع تمہاری

تم سب کی ماہیتِ گویا صلی اللہ علیک وسلم

تم ہو آقا معرفِ حق کے جلوے ہو نورِ مطلق کے

تم ہو حجتِ رب بر آعدا صلی اللہ علیک وسلم

تو ہی نائبِ ربِّ اکبر پیارے ہر دم تیرے در پر

اہلِ حاجت کا ہے میلا صلی اللہ علیک وسلم

حق نے بنایا ایسا توانگر، اکبر و اوسط و اصغر و سرور

تیرے در پر حاضر جملہ صلی اللہ علیک وسلم

ہر شے میں ہے تیرا جلوہ، تجھ سے روشن دین و دنیا

بانٹا تو نے نور کا باراں صلّی اللہ علیك وسلّم

ایماں تیری عظمت و الفت، اور تصدیق و جزمِ نسبت

مؤمن وہ جس نے پایا صلّی اللہ علیك وسلّم

بے شبہ ہے زینِ طاعت حق یہ کہ ہے عینِ عبادت

حق کے پیارے تصور تیرے صلّی اللہ علیك وسلّم

تیری ضیاء سے عالم چمکا سبحان‌اللہ! ماشا‌ءاللہ!

جلوۂ حق ہے جلوہ تیرا صلّی اللہ علیك وسلّم

نورِ مجسّم تیرے دم سے نوری صدقے روز ہیں پاتے

مہر و ماہ و انجم آرا صلّی اللہ علیك وسلّم

تو چاہے وہ جو ربّ چاہے، ربّ چاہے وہ جو تو چاہے

چاہا تیرا ربّ کا چاہا صلّی اللہ علیك وسلّم

جتنے سلاطین پہلے آئے سکّے اُنکے ہوگئے کھوٹے

جاری رہے گا سکّہ تیرا صلّی اللہ علیْہ و سلّم

تاجِ سلطان بن کر چمکا تیرے نقشِ پا کا جلوہ

تُو ہی نورِ ذاتِ مولیٰ صلّی اللہ علیْہ و سلّم

تیرے گھر کا بچّہ بچّہ سارا گھرانہ سیّدِ والا

نوری مورت نور کا پتلا صلّی اللہ علیْہ و سلّم

کی ہے ابرِ غم نے چڑھائی ماہِ طیبہ تیری دُہائی

بدرُ الدُجیٰ ہو جلوہ فرما صلّی اللہ علیْہ و سلّم

غم کی کالی گھٹائیں چھائیں رنج و الم کی بلائیں چھائیں

شمسُ الدُحیٰ ہو جلوہ فرما صلّی اللہ علیْہ و سلّم

خارِ غم کیسا چبھتا ہے، کیسی خلش ہے، دل دکھتا ہے

پیارے دل سے نکالو کانٹا صلّی اللہ علیْہ و سلّم

رافِع تم ہو دافِع تم ہو نافِع تم ہو شافِع تم ہو

رنج و غم کا پھر کیا کھٹکا صلّ اللہ علیٰک و سلّم

میں ہوں بے بس، تو ہی بس ہے، میں ہوں بے کس، تو ہی کس ہے

کس لے کمر اور بحرِ مدد آ صلّ اللہ علیٰک و سلّم

سر پر بادل کالے کالے دردِ عصیاں کے ہیں چھالے

دم گھٹتا ہے میرے مولیٰ صلّ اللہ علیٰک و سلّم

میں ہوں تنہا بن ہے سونا دزدِ ایماں سر پر پہنچا

میری خبر لے میرے مولیٰ صلّ اللہ علیٰک و سلّم

حال ہمارا جیسا زبوں ہے، اور وہ کیسا اور کیوں ہے

سب ہے تم پر روشن شاہا صلّ اللہ علیٰک و سلّم

ہر ذرے تیری نظر ہے، ہر قطرہ کی تجھ کو خبر ہے

ہو علمِ لدنی کے تم دانا صلّ اللہ علیٰک و سلّم

عیب سے تم کو پاک کیا ہے غیب کا تم کو علم دیا ہے

اور خود حق بھی تم سے چھپا کیا صل اللہ علیہ و سلم

تو میرے ایمان کو جلا دے جانِ مسیحا دل کو جلا دے

مردہ ہے دل میرا آقا صل اللہ علیہ و سلم

حد سے بڑھ گئے عصیاں میرے تو دھو دے آبِ رحمت سے

بحرِ رحمت جوش پہ آ جا صل اللہ علیہ و سلم

کیسی زبانیں سوکھ گئی ہیں پیاس سے باہر آئی ہوئی ہیں

ابرِ کرم دے دے ایک چھینٹا صل اللہ علیہ و سلم

مہرِ محشر سر پر سرور، پھونکے دے ہی ہم کو یکسر

مہر سے کر گیسو کا سایہ صل اللہ علیہ و سلم

منہ تک میرے پسینہ پہنچا؛ ڈوبا، ڈوبا، ڈوبا، ڈوبا

دامن میں لے لیجے آقا صل اللہ علیہ و سلم

آدم سے تا حضرت عیسیٰ، سب کی خدمت میں ہو آیا

نفسی سب نے فرمایا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْكَ وَسَلَّم

میرے آقا میرے مولا آپ سے سن کر اِنِّی لَھَا

دم میں ہے دم میرے آیا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْكَ وَسَلَّم

روشن ہو گیا اس سے سرور پیشِ داور شافعِ محشر

میرے مولا تم ہو تنہا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْكَ وَسَلَّم

وقتِ ولادت تم نہیں بھولے وقتِ رحلت یاد ہی رکھے

اپنے بندے تم نے شاہا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْكَ وَسَلَّم

آؤ آؤ میری خبر لو، واروں تم پر قلب و جگر کو

میں بھی ہوں تمہارا بندہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْكَ وَسَلَّم

میری آنکھوں میرے سر پر، میرے دل پر، میرے جگر پر

پائے اقدس رکھ دو شاہا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْكَ وَسَلَّم

تیرے نقشِ قدم نے سرور، پتّھر موم بناے یکسر

موم بنا دلِ سنگیں میرا صَلّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم

آپ کا جلوہ ہر جز و کل میں، آپ کے رنگ و بو ہر گل میں

آپ کی بو سے عالم مہکا صَلّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم

کون گیا ہے عرشِ اعلیٰ تک، کس کی رسائی ذاتِ خدا تک

تم نے پایا اعلیٰ پایہ صَلّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم

تم ہو اوّل، تم ہو آخر، تم ہو باطن، تم ہو ظاہر

حق نے بخشے ہیں یہ اسماء صَلّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم

بارک شرف مجد کرّم نُوّر قلبک اسریٰ علّم

ربّ نے تم کو کیا کیا بخشا صَلّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم

صاحبِ دولت تم ہی تو ہو، قاسمِ نعمت تم ہی تو ہو

تم ہو سارے جگ کے داتا صَلّی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم

أنتر رافع، أنتا نافع، أنت الدافع، أنتش شافع

اشفع عند رب الأعلى، صلی اللہ علیک وسلم

أنت الأول، أنت الآخر، أنت الباطن، أنت الظاهر

أنتا سمِع المولى تعالى، صلی اللہ علیک وسلم

ما لي ناصري، ما لي والي، غيروكا ما لي فنظر حاڵی

وسمع قالی یا مولايا، صلی اللہ علیک وسلم

أنت القاسم، ربك معطی، تم ہی نے سب کو نعمت دی

دے دو مجھ کو میرا حصّہ، صلی اللہ علیک وسلم

أنتا شافعی، أنتا وکیلی، أنتا حبیبی، أنتا طبیبی

أنتا کفیلی، یا مولا نا، صلی اللہ علیک وسلم

حاضر در ہے نوری مضطر، آپ کا یہ موروسی ثنا گر

ابنِ رضا ہے، خواہاں رضا کا، صلی اللہ علیک وسلم