Back to Collection

Madina Aane Waala He

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

سنبھل جا اے دلِ مضطر مدینہ آنے والا ہے

لٹا اے چشمِ تر گوہر مدینہ آنے والا ہے

قدم بن جائے میرا سر مدینہ آنے والا ہے

بچھوُن راہ میں نظر بن کر مدینہ آنے والا ہے

جو دیکھے اُن کا نقشِ پا خدا سے وہ نظر مانگوں

چراغِ دل جلاؤں لے کر مدینہ آنے والا ہے

کرم اُن کا چلا یوں دل سے کہتا راہِ طیبہ میں

دلِ مضطر تسلی کر مدینہ آنے والا ہے

نچھاور ہیں مدینے کی یہ میرا دل میری آنکھیں

نچھاور ہوں مدینے پر مدینہ آنے والا ہے

إلٰہی میں طلبگارِ فنا ہوں خاکِ طیبہ میں

إلٰہی کر نثارِ در مدینہ آنے والا ہے

مدینے کو چلا مے بے نیازِ رہبرِ منزل

راہِ طیبہ ہے خود رہبر مدینہ آنے والا ہے

مجھے کھینچے لیے جاتا ہے شوقِ کوچۂ جاناں

کھینچا جاتا ہوں میں یکسر مدینہ آنے والا ہے

وہ چمکا گنبدِ خضرا وہ شہرِ پر ضیا آیا

ڈھلے اب نور میں پیکر مدینہ آنے والا ہے

جہاں سے بے خبر ہو کر چلو خلدِ مدینہ میں

چلو اب ہوش کی پی کر مدینہ آنے والا ہے

مدینے میں کھلے بابِ حیاتِ نو بہ طرزِ نو

بدل ڈالو کہن دفتر، مدینہ آنے والا ہے

ذرا اے مرکبِ عمرِ رواں چل برق کی صورت

دکھا پرواز کے جوہر مدینہ آنے والا ہے

طلب گارِ مدینہ تک مدینہ خود ہی آ جائے

تو دنیا سے کنارہ کر مدینہ آنے والا ہے

مدینہ آ گیا اب دیر کیا ہے صرف اتنی سی

تو خالی کر یہ دل کا گھر مدینہ آنے والا ہے

فلک شاید زمیں پر رہ گیا خاکِ گزر بن کر

بچھے ہیں راہ میں اختر مدینہ آنے والا ہے

فضائیں مہکی مہکی ہیں ہوائیں بھینی بھینی ہیں

بسی ہے کیسی مشکِ تر مدینہ آنے والا ہے

قمر آیا ہے شاید ان کے تلوں کی ضیا لینے

بچھا ہے چاند کا بستر مدینہ آنے والا ہے

محمد کے گدا کچھ فرش والے ہی نہیں؛ دیکھو!

وہ آتا ہے شہِ خاور مدینہ آنے والا ہے

غبارِ راہِ انور کس قدر پرنور ہے اختر،

تنی ہے نور کی چادر مدینہ آنے والا ہے