Back to Collection
Mahr e Anwar Ay’riyaañ
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaعرش پر ہیں اُن کی ہر سُو جلوہ گستر ائڑیاں
گہ بہ شکلِ بدر ہیں گہ مہرِ انور ائڑیاں
مے فدا! کیا خوب ہیں تسکینِ مضطر ائڑیاں
رونتی صورت کو ہنسا دیتی ہیں اکثر ائڑیاں
دافعِ ہر کرب و آفت ہیں وہ یاور ائڑیاں
بندۂ عاصی پہ رحمت بندہ پرور ائڑیاں
غنچۂ اُمّید اُن کی دید کا ہوگا کبھی
پھول کے ہیں اب نظر میں اُن کی خوشتر ائڑیاں
نور کے ٹکڑوں پہ اُن کے بدر و اختر بھی فدا
مرحبًا کتنی ہیں پیاری اُن کی دلبر ائڑیاں
یا خدا تا وقتِ رخصت جلوہ افگن ہی رہیں
آسمانِ نور کی وہ شمسِ اظہر ائڑیاں
اُن کی رفعت واہ وا کیا بات اختر دیکھ لو
عرشِ اعظم پر بھی پہنچیں اُن کی برتر ایڑیاں