Back to Collection
Man Naachat Hai Man Gaavat Hai Tora Janm Diwas Jab Aavat Hai
Written by Adeeb Raipuri
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaمن ناچت ہے من گاوت ہے تورا جنم دوس جب آوت ہے
تورے نام کی بنسی سن سن کر مورے من کا کنول کھل جاوت ہے
جب کوئی کوئلیا اموا پر توری پریم کویتا گاوت ہے
تورے پریم کا میٹھا میٹھا رس من آنگن میں برساوت ہے
توری بنسی باجت ہے من میں تورے گیت ہیں گلین گلین میں
ہر تان اگنی بن جاوت ہے مورا تن من سب جل جاوت ہے
وہ ہمرے کاج بنانے کو وہ ہمرے بھاگ جگانے کو
آکاش سے دھرتی دھرتی سے آکاش پہ جاوت آوت ہے
وہ مدھ بھرے نین وہ چندر بدن سنسار بنا جن کے کارن
اس نور مکٹ کے درشن سے سورج کی کرن شرماوت ہے
بانٹے ہر دکھیارے کا دکھ جو نام ہے دکھیا من کا سکھ
پگ راکھے وہ جس دھرتی پر ماٹی سونا بن جاوت ہے
جو لاج گیے کی لاج رکھے منگتوں کے سر پر تاج رکھے
وہی گیان دھیان ادیبؔ مورا وہی مورا دھرم کہلاوت ہے