Back to Collection
Manqabat Hazrat Bahr ul Uloom
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaگلشنِ علم کی بہار ہوے
وہ بزرگوں کی یادگار ہوے
علم کا بحرِ بے کنار ہوے
آگہی کے وہ لالہ زار ہوے
وہ قرارِ دل فگار ہوے
اور حکمت کا آبشار ہوے
اس گلستاں کے گلِ ہزار ہوے
غم کے ماروں کے غمگسار ہوے
مصطفیٰ کے وہ جاں نثار ہوے
حق نگار، حق نما، حق شعار ہوے
اُن کے خاصوں میں یوں شمار ہوے
حق شناسوں کے شہرِ یار ہوے
مردِ میدانِ کارزار ہوئے
سنیوں کے وہ شاہ سوار ہوئے
تھے فتاویٰ رضویہ کے امین
اعلیٰ حضرت پہ وہ نثار ہوئے
ان کو روتا ہے اب زمانہ یوں
جوہرِ فردِ روزگار ہوئے
عبدِ منان جن کو کہتے تھے
وہ بہاروں سے ہم کنار ہوئے
اخترِ خستہ کے کرم فرما
شامل بزمِ کردگار ہوئے