Manqabat Huzoor Mufti e Azam Hind
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaمفتیِ اعظمِ دینِ خیر الورٰی
جلوۂ شانِ عرفانِ احمد رضا
دیدِ احمد رضا ہے تمہیں دیکھنا
ذاتِ احمد رضا کا ہو تم آئینہ
کیا کہوں حق کے ہو کیسے تم مقتدا
مقتدایانِ حق کرتے ہیں اقتدا
اُن کی مدحت کو میں کس سے مانگوں زباں
کیا مقامِ ثریّا بتائے ثرا
احمدِ نوری کے ہیں یہ مظہر تمام
یہ ہیں نوری میاں نوری ہر ہر ادا
نور کی مے پلاتے ہیں یہ روز و شب
جس کو پینا ہو آئے یہ میخانہ وا
ہیں بہت علم والے بھی اور پیر بھی
آنکھوں دیکھا نہ ان سا نہ کانوں سنا
ان کا سایہ سروں پر سلامت رہے
منہ سجھاتے رہے یوں ہی دشمن صدا
ان کے حاسد پہ وہ دیکھو بجلی گری
وہ جلا دیکھ کر وہ جلا وہ جلا
وہ جلیں گے ہمیشہ جو تجھ سے جلے
مر کے بھی دل جلوں کو نہ چین آئے گا
عاشقوں کے جگر ان سے ٹھنڈے رہیں
دشمنوں پر رہیں بن کے شکل قضا
زاد دعوة الناس أجمعين
استجب ربنا يا مجيب الدعاء
اور ہونگے جنہیں تجھ سے لالچ ہو کچھ
تیرے اختر کو کافی ہے تیری رضا