Back to Collection
Manqabat Mufassir e Azam Hind (1)
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaحامیِ دینِ ہدیٰ تھے شاہِ جیلانی میاں
بالیقیں مردِ خدا تھے شاہِ جیلانی میاں
مثلِ گل ہنگامِ رخصت مسکراتے ہی رہے
پیکرِ صبر و رضا تھے شاہِ جیلانی میاں
چل بسے ہم کو دکھا کر راہ سیدھی خلد کی
دینِ حق کے رہنما تھے شاہ جیلانی میاں
ہجر کی لائے نہ تاب آخرش جا ہی ملے
عاشقِ خیر الورٰی تھے شاہِ جیلانی میاں
ان کے ہر ارشاد سے ہر دل کی ہوتی تھی جلا
مظہرِ شانِ خدا تھے شاہِ جیلانی میاں
مال و زر سب کچھ نچھاور راہِ حق میں کر گئے
کیسے مخلص پیشوا تھے شاہِ جیلانی میاں
ہم کو بن دیکھے تمہیں اب کیسے چین آئے حضور
تم شکیبِ اقربا تھے شاہِ جیلانی میاں
صبر و تسلیم و رضا کی اب ہمیں توفیق دے
تیرے بندے اے خدا! تھے شاہِ جیلانی میاں
شور کیسا ہے یہ برپا غور سے اختر سنو
پرتوِ احمد رضا تھے شاہِ جیلانی میاں