Manqabat Mufassir e Azam Hind (2)
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaکس کے غم میں ہائے تڑپاتا ہے دل
اور کچھ زیادہ امنڈ آتا ہے دل
دل تیرا ہر گز بہکنے کا نہیں
تو ابس بیمار بہلاتا ہے دل
ہائے دل کا آسرا ہی چل بسا
ٹکڑے ٹکڑے اب ہوا جاتا ہے دل
کون جانے رازِ محبوب و محب
کیوں لیا جاتا دیا جاتا ہے دل
جاں بہ حق تسلیم ہو جانا تیرا
یاد کر کے میرا بھر آتا ہے دل
اے تعالیٰ اللہ شانِ اولیاء
ان کے استغنا پہ بل کھاتا ہے دل
میں بھی ہوں کچھ دن کا مہمانِ جہاں
تابِ ہجراں اب نہیں لاتا ہے دل
کھا چکا ہے بارہا کتنے فریب
پھر بھی دنیا پر مٹا جاتا ہے دل
تیرے پیچھے ہو چکا برباد میں
رہنے دے اب اور کیا بھاتا ہے دل
چھوڑ دے ہاں اور غفلت چھوڑ دے
کیوں سوئے دوزخ لیے جاتا ہے دل
اپنے مولیٰ کو منا لے بد نصیب
ٹھوکریں در در کی کیوں کھاتا ہے دل
اپنے اختر پر عنایت کیجیے
میرے مولیٰ اس کو بہکاتا ہے دل