Manqabat Sayyiduna Imam Husain (1)
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaشجاعت ناز کرتی ہے جلالت ناز کرتی ہے
وہ سلطانِ زمان ہیں ان پہ شوکت ناز کرتی ہے
صداقت ناز کرتی ہے امانت ناز کرتی ہے
حمیت ناز کرتی ہے مروت ناز کرتی ہے
شہِ خُوباں پہ ہر خُوبی و خصلت ناز کرتی ہے
کریم ایسے ہیں وہ ان پر کرامت ناز کرتی ہے
جہانِ حسن میں بھی کچھ نرالی شان ہے ان کی
نبی کے گل پہ گلزاروں کی زینت ناز کرتی ہے
شہنشاہِ شہیداں ہو انوکھی شان والے ہو
حسین ابنِ علی تم پر شہادت ناز کرتی ہے
بٹھا کر شانۂ اقدس پہ کر دی شان دوبالا
نبی کے لاڈلوں پر ہر فضیلت ناز کرتی ہے
جبیںِ ناز اُن کی جلوہ گاہِ حسن ہے کس کی
رخِ زیبا پہ حضرت کی ملاحت ناز کرتی ہے
نگاہِ ناز سے نقشہ بدل دیتے ہیں عالم کا
اداے سرورِ خوباں پہ ندرت ناز کرتی ہے
فدا_ئی ہوں تو کس کا ہوں کوئی دیکھے میری قسمت
قدم پر جس حسیں کی جانِ طلعت ناز کرتی ہے
خدا کے فضل سے اخترؔ میں اُن کا نام لیوا ہوں
میں ہوں قسمت پہ نازاں مجھ پہ قسمت ناز کرتی ہے