Back to Collection
Mast Ma-e Alast He
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaمست مئے الست ہے وہ بادشاہ وقت ہے
بندہ در جو ہے تیرا وہ بے نیاز بخت ہے
صلِّ علیٰ محمد صلِّ علیٰ محمد
ان کی گدائی کے طفیل ہم کو ملی سکندری
رنگ یہ لائی بندگی اوج پہ اپنا بخت ہے
صلِّ علیٰ محمد صلِّ علیٰ محمد
گردش دور یا نبی ویراں دل کو کر گئی
تاب نہ مجھ میں اب رہی دل میرا لخت لخت ہے
صلِّ علیٰ محمد صلِّ علیٰ محمد
غنچہ دل کھلائیے جلوہ رخ دکھائیے
جام نظر پلائیے تشنگی مجھ کو سخت ہے
صلِّ علیٰ محمد صلِّ علیٰ محمد
اخترِ خستہ طیبہ کو سب چلے تم بھی اب چلو
جذب سے دل کے کام لو اٹھو کہ وقتِ رفت ہے
صلیٰ علیٰ محمد صلیٰ علیٰ محمد