Back to Collection
Nazre Badal Ga-eeñ
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaغیر اپنے ہو گئے جو ہمارے بدل گئے
نظریں بدل گئیں تو نظارے بدل گئے
کس کو سنائیے گا یہاں غم کی داستان
جو غم میں ساتھ دیتے وہ سارے بدل گئے
ڈھونڈے سے پائیے گا نہ پہلی سی مستیاں
بدلی شرابِ کہنہ وہ پیالے بدل گئے
اس دورِ مصلحت میں وفا کوئی شے نہیں
گاہے ہوئے ہمارے تو گاہے بدل گئے
اختر لگائیے لو نبیِ کریم سے
کیا فکر اہلِ دنیا جو سارے بدل گئے