Back to Collection

Noor Hee Noor He Zia Hee He

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

تختِ زریں ہے نہ تاجِ شاہی ہے

کیا فقیرانہ بادشاہی ہے

فقر پر شان یہ کہ زیرِ نگیں

ماہ سے لے کے تا بہ ماہی ہے

روئے انور کے سامنے سورج

جیسے اک شمعِ صبح گاہی ہے

سایۂ ذات کیوں نظر آئے

نور ہی نور ہے ضیا ہی ہے

ریت آقا کی چھوڑ دی ہم نے

اپنی مہمان اب تباہی ہے

ایک نگاہِ کرم سے مٹ جائے

دل پہ اختر کے جو سیاہی ہے