Qalb Ko Us Ki Rooyat Ki He Aarazu
Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaحمد - دی پرائز آف
آلْمَائِطِی اَللّٰہ
قلب کو اس کی رؤیت کی ہے آرزو
چار سو
عرش و فرش و زمان و جہات اے خدا
جس طرف دیکھتا ہوں ہے جلوہ تیرا
تو کسی جا نہیں اور ہر جا ہے تو
تو منزّہ مکاں سے مبّرّیٰ زِ سو
سارے عالم کو ہے تیری ہی جستجو
جنّ و انس و ملک کو تیری آرزو
نغمہ سنجانِ گلشن میں چرچا تیرا
چہمچہے ذکرِ حق کے ہیں صبح و مساں
طائرانِ جناں میں تیری گفتگو
گیت تیرے ہی گاتے ہیں وہ خوش گلو
بلبلِ خوش نوا طوطیِ خوش گلو
زمزمہ خواں ہیں گاتے ہیں نغماتِ ہو
صبح و دم کر کے شبنم سے غسل و وضو
شاہدِانِ چمن بستہ صف رو بہ رو
ہر نہالِ چمن ذکر سے ہے نہال
ذکرِ حق یہ اسے کرتا ہے مالا مال
وہ بھی تسبیح سے رکھتا ہے اشتغال
جو نہیں رکھتا منہ اور لسانِ مقال
جو ہے غافل تیرے ذکر سے ذوالجلال
اس کی غفلت ہے اس پر وبال و نکال
ہے زباںِ جہاں حمدِ باری میں لال
دم کوئی حمد کا مارے کس کی مجال
بھر دے الفت کی مے سے ہمارا سبو
دل میں، آنکھوں میں تو، اور لب پر ہو تو
عفو فرما خطائیں میری اے عفو
شوق و توفیق نیکی کا دے مجھ کو تو
بد ہوں مولا میرے مجھ کو کر دے نیکو
رختِ اعمال ہے، چاک فرما رفُو
داخلِ خلد ہم کو جو فرماے تو
ہم ہوں اور حور و غِلماں لبِ آبِ جو
ٹھنڈی ٹھنڈی نسیمیں چلیں میرے ربب
فتنوں کی دھول سے پاک ہو وے عرب
رحم فرما خدایا، حرم پاک ہو
تو نے تقدیس بخشی ہے جس خاک کو
نور کی تیری ہے اک جھلک خوبرو
دیکھے نوری تو کیوں کر نہ یاد آئے تو
خدا
اے