Saamaan e Ishrat Kijiye
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaاپنے رِندوں کی ضیافت کیجیے
جامِ نظّارہ عنایت کیجیے
ساقیٔ کوثر دوہائی آپ کی
سوختہ جاں پہ رحمت کیجیے
دیجیے میری محبت کو ہوا
اس طرف چشمِ محبت کیجیے
قیدِ غم میں خوش رہوں میں عمر بھر
یوں گرفتارِ محبت کیجیے
خود کو بھولوں آپ کی الفت میں، مَیں
مجھ کو یوں مدہوشِ الفت کیجیے
کیجیے اپنا محض اپنا مجھے
قطع میری سب سے نسبت کیجیے
دفع ہو طیبہ سے یہ نجدی بلا
یا رسول اللہ ﷺ عجلت کیجیے۔
مانگ لیجیے خاکِ طیبہ میں جگہ
خاک میں سامانِ عشرت کیجیے۔
ان پہ مرنا ہے دوامِ زندگی
موت سے پھر کیوں نہ الفت کیجیے۔
جان لینے آئے وہ جانِ جہاں
موت سے پھر کیسے نفرت کیجیے۔
زندگی ہے صد راہِ دوستاں
کس لیے جینے کی حسرت کیجیے۔
ان پہ مر جانے کی رکیے آرزو
یوں سدا جینے کی صورت کیجیے۔
ظلمتوں میں روشنی کے واسطے
داغ سینہ کی حفاظت کیجیے
آتش دوزخ بجھانے کے لیے
تیز تر نار محبت کیجیے
تیز کیجیے سینہ نجدی کی آگ
ذکر آیات ولادت کیجیے
کیجیے یاد ختم الانبیاء
ختم یوں ہر رنج و کلفت کیجیے
طے ہو نام پاک پر میری کتاب
یہ کرم ختم رسالت کیجیے
جڈ بِ وصلاً دائماً یا سیدی
ختم اب یہ دور فرقت کیجیے
انتظارِ جاںِ جاں ہے جاں کو
یا رسول اللہ کی کثرت کیجیے
دیں گے وہ خود ہی محبت کا صلہ
مرتے دم ان کی زیارت کیجیے
ٹھنڈے ٹھنڈے خوشبوؤں میں بس چلیں
یادِ گیسو وقتِ رحلت کیجیے
غوثِ اعظم آپ سے فریاد ہے
دستگیری میرے حضرت کیجیے
رحلتِ اختر کا ہنگام آ گیا
سایۂ رحمت میں رخصت کیجیے