Back to Collection
Saba Ye Kaisi Chali Aaj Dasht e Bat’ha Se
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaصبا یہ کیسی چلی آج دشتِ بطحا سے
امنگِ شوق کی اٹھتی ہے قلبِ مردہ سے
نہ بات مجھ سے گلِ خلد کی کر اے زاہد
کہ میرا دل ہے نگار خار زارِ طیبہ سے
یہ بات مجھ سے میرے دل کی کہہ گیا زاہد
بہارِ خلدِ بریں ہے بہارِ طیبہ سے
یہ کس کے دم سے ملی ہے جہاں کو تابانی
ماہ و نجوم ہیں روشن منارِ طیبہ سے
فدائیوں کو یہ ضد کیا کہ پردہ اٹھ جائے
ہزار جلوے نمایاں حجابِ آقا سے
جو ہے مریضِ محبت یہاں چلے آئیں
صدا یہ آتی ہے سن لو مزارِ مولیٰ سے
کنارہ ہو گیا پیدا اُسی جگہ فوراََ
کبھی جو ہم نے پکارا میانِ دریا سے
نہ فیضِ راہِ محبت میں تو نے کچھ پایا
کنارہ کیوں نہیں کرتا تو اہلِ دنیا سے
پسِ ممات نہ بدنام ہو تیرا اختر
الٰہی اِس کو بچا لینا طعنِ اعدا سے