Back to Collection
Sadqe Jaa-uñ Me Anees e Shab e Tanha-ee Ke
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaمری خلوت میں مزے انجمن آراے کے
صدقے جاؤں میں انیسِ شبِ تنہائی کے
ان کے صدقے میں ملا مول انوکھا مجھ کو
ہو گئے دونوں جہاں آپ کے شیدائی کے
سر ہے سجدے میں خیالِ رخِ جاناں دل میں
ہم کو آتے ہیں مزے ناصیہ فرسائی کے
سجدہ بے الفتِ سرکار عبث اے نجدی
مہرِ لعنت ہیں یہ سب داغ جبیں سائی کے
دشتِ طیبہ میں گما دے مجھے اے جوشِ جنوں
خوب لینے دے مزے بادیہ پیمائی کے
وہ رگِ جاں دو عالم ہیں برّے بھائی نہیں
ہیں یہ سب پھندے برے تیرے، برّے بھائی کے
میں تو ہوں بلبلِ بستانِ مدینہ اختر
حوصلے مجھ کو نہیں قافیہ آرائی کے