Back to Collection

Sarkar e Do Aalam Ki Muhabbat He

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

نِہاں جِس دِل میں سرکارِ دو عالم کی محبّت ہے

وہ خلوت خانہء مولیٰ ہے وہ دل رشکِ جنّت ہے

خلائق پر ہوئی روشن ازل سے یہ حقیقت ہے

دو عالم میں تمھاری سلطنت ہے بادشاہت ہے

خدا نے یاد فرمائی قسم خاکِ کفِ پا کی

ہوا معلوم طیبہ کی دو عالم پر فضیلت ہے

سواے میرے آقا کے سبھی کے رشتے ہیں فانی

وہ قسمت کا سکندر ہے جسے آقا سے نسبت ہے

یہی کہتی ہے رندوں سے نگاہِ مست ساقی کی

درِ میخانہ وا ہے میکشوں کی عام دعوت ہے

غمِ شاہِ دُنا میں مرنے والے تیرا کیا کہنا

تجھے «لا تحزنوا» کی تیرے مولیٰ سے بشارت ہے

اُٹھے شورِ مُبارَکباد اُن سے جا ملا اختر

غَمِ جاناں میں کس دَرَجَہ حَسِین انجامِ فُرْقَت ہے