Shaan e Karam
Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaمیرا گھر غیرتِ خورشیدِ درخشاں ہوگا
خیر سے جانِ قمر جب کبھی مہماں ہوگا
جو تبسّم سے عیاں ایک درِ دنداں ہوگا
ذرّہ ذرّہ میرے گھر کا مہِ تاباں ہوگا
کیوں مجھے خوف ہو محشر کا، کہ ہاتھوں میں میرے
دامنِ حامیِ خود، ماہیِ عصیاں ہوگا
پلّہ عصیاں کا گراں بھی، ہو تو کیا خوف مجھے
میرے پلّے پہ تو وہ رحمتِ رحماں ہوگا
مجھ سے آصی کو جو بے داغ چھڑا لائیں گے
اہلِ محشر میں جو دیکھے گا وہ حیراں ہوگا
کوئی منہ میرا تکے گا، کہ یہ وہ عاصی ہے
جس کو ہم جانتے تھے، داخلِ میزان ہوگا
کوئی اُس رحمتِ عالم پہ تصدق ہوگا
کوئی یہ شانِ کرم دیکھ کے قرباں ہوگا
ماجرا دیکھ کے ہوگا یہ کسی کو سکتہ
ایک تعجب سے وہ انگشت بدنداں ہوگا
اُن کی حیرت پہ کہوں گا، کہ تعجب کیا ہے
خود خدا ہوگا جدھر سرورِ ذیشاں ہوگا
دم نکل جائے تمہیں دیکھ کے آسانی سے
کچھ بھی دشوار نہ ہوگا جو یہ آساں ہوگا
زخم پر زخم یہی کھائے یہی قتل بھی ہو
خونِ مسلم ابھی کیا، ابھی اُس سے بھی ارزاں ہوگا
بھیڑیوں کا ہے یہ جنگل نہیں کوئی رائی
بھولی بھیڑوں کا شہا، کون نگاہباں ہوگا
ظلم پر ظلم سہے، اور سزائیں بھگتے
اور اُف کی تو تہ، خنجرِ برّاں ہوگا
یہی اندھیر اگر اور بھی کچھ روز رہا
تو مسلمان کا نشاں بھی نہ نمایاں ہوگا
صبح روشن کی سیاہ بختی سے اب شام ہوئی
کب قمر نور دہِ شامِ غریباں ہوگا
تو اگر چاہے ملے خاک میں سلطانِ زمان
تیرا بندہ کوئی تو چاہے تو سلطان ہوگا
ظلمتِ قبر کا کیا خوف مجھے اے نوری
جب میرے قلب میں ایماں کا لمآں ہوگا