Back to Collection
Taaroñ Ki Anjuman Me
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaتاروں کی انجمن میں یہ بات ہو رہی ہے
مرکز تجلیوں کا خاکِ درِ نبی ہے
ذرے یہ کہہ رہے ہیں اس نور کے قدم سے
یہ آب و تاب لے کر ہم نے جہاں کو دی ہے
یکتا ہیں جس طرح وہ، ہے ان کا غم بھی یکتا
خوش ہوں کہ مجھ کو دولت انمول مل گئی ہے
پھر کیوں کہوں پریشاں ہو کر بقولِ شخصے
یکتا کے غم میں اب بھی بے کیف زندگی ہے