Back to Collection
Tera Aaqa Shahanshah e Kaunain He
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن
خوف سے ہر کلیجہ دہل جائے گا
پر یہ ناز ان کے بندے کا دیکھیں گے سب
تھام کر ان کا دامن مچل جائے گا
موج کتر کے ہم سے چلی جائے گی
رخ مخالف ہوا کا بدل جائے گا
جب اشارہ کریں گے وہ نامِ خدا
اپنا بیڑا بھنور سے نکل جائے گا
یوں تو جیتا ہوں حکمِ خدا سے مگر
میرے دل کی ہے ان کو یقیناً خبر
حاصلِ زندگی ہوگا وہ دن میرا
ان کے قدموں پہ جب دم نکل جائے گا
رَبِّ سَلِّمْ وہ فرمانے والے ملے
کیوں ستاتے ہیں اے دل تجھے وسوسے
پل سے گزریں گے ہم وجد کرتے ہوئے
کون کہتا ہے پاؤں پھسل جائے گا
اخترِ خستہ کیوں اتنا بے چین ہے
تیرا آقا شہنشاہِ کونین ہے
لو لگا تو سہی شاہِ لولاک سے
غم مسرت کے سانچے میں ڈھل جائے گا