Back to Collection

Tum Par Laakhoñ Salaam

Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

سب سے اعلیٰ، عزت والے

غلبہ و قہر و طاقت والے

ظاہر باہر، سیادت والے

غالب قاہر، ریاست والے

نورِ علم و حکمت والے

نافذ جاری، حکومت والے

آپ کا چاہا، ربّ کا چاہا

ربّ کا چاہا، آپ کا چاہا

تم ہو شاہِ اورنگِ خلافت

تم ہو والی، ملکِ جلالت

ربّ کے پیارے، راج دُلارے

ہم ہیں تمھارے، تم ہو ہمارے

دھو دیں گناہ کے، دھبے کالے

ابرِ کرم کے، برسیں جھالے

ڈگمگ ڈگمگ نیا حالے

جیرا کانپے تو ہی سنبھالے

بگڑی ناؤ، کون سنبھالے

ہائے بھنور سے، کون نکالے

راجا پرجا، آپ کے دوارے

سب ہیں بیٹھے، جھولی پسارے

کھیون ہارے، کھیون ہارے

بیاں پکڑے، مرے پیارے

اپنے، پرائے، آپ کے در سے

نعمتیں پائیں، جھولیاں بھر کے

عرشِ علاء پر، رب نے بلایا

अपना جلوۂ خاص دکھایا

تخت تمہارا، عرش خدا کا

ملک خدا ہی، ملک تمہارا

دے دیے تم کو، اپنے خزانے

رب عزت، رب علاء نے

ایسی دولت پائی پھر بھی

مسکینی ہی، تم نے چاہی

آپ سے دولت پائے دنیا

آپ کریں خود، فاقے پہ فاقہ

نعمتیں تم، اوروں کو کھلاؤ

خود کھاؤ تو، جو کی کھاؤ

دولت دو عالم کو بان٘ٹیں

پیٹ پر اپنے، پتھر بان٘دھو

غیروں کو اپنوں سے زیادہ

بان٘ٹی تم نے دولتِ دنیا

ہم ہیں جتنے، کھاتی مختی

آپ ہیں اس سے زائد مُعطی

تم کو دیکھا، حق کو دیکھا

آپ کی صورت، اس کا جلوہ

کتنے پردے ہیں چہرے پر

چہرہ پھر بھی مانندِ قمر

صورتِ اقدس سے حق ظاہر

کلمہ پڑھتے دیکھ کے کافر

بو جہلِ لعین کلمہ پڑھتا

دیکھا ہی نہیں، اس نے شہا

خلق تمہارا، خلقِ الٰہی

فیض تمہارا، نہ متناہی

ऐسی مقدس، خوابِ راحت

آپ تو سوئیں، جاگے قسمت

چشمِ سر نے، حق کو دیکھا

دل نے حق کو، حق ہی جانا

ما زاغ بصروکہ یا مولیٰ

ما کذب قلبکہ ہینا رآء

صدق و حق و امانت والے

تم پر لاکھوں سلام،

حق سے ایسی نسبت والے

تم پر لاکھوں سلام،

اے ربّانی بیعت والے

تم پر لاکھوں سلام،

دینِ حق کے ہادی، رہبر

تم ہو حق کے، نائِبِ اکبر

حِلّت و حرمت آپ کے منھ سے

ایسے ہی، جیسے حق کے

آپ کا سایہ، کیسے ہوتا

آپ ہیں نورِ حق کا سایہ

آپ کا دم ہی، فرش کی نذحت

اور قدم ہے، عرش کی زینت

تُم ہو نورِ چشمِ خُلّت

تُم ہو سرورِ قلبِ صفوت

اے شاہدِ حق، شاہدِ امت

کافر پر تم ربّ کی حُجّت

سُنّتِ ربِّ عِزّت تُم ہو

زیب و زینِ جنّت تُم ہو

خواب میں جلوہ اپنا دکھاؤ

نوری کو تم نوری بناؤ