Back to Collection
Urs e Amjad Ali Me Chale Aa-iye
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaعرسِ امجد علی میں چلے آئیے
مجْدِ امجد کی سوغات لے جائیے
کس قدر پر کشش ہے یہ رضوی سماں
جلوہ فرما ہیں کیا اعلیٰ حضرت یہاں
بزمِ صدر الشریعہ کی یہ دل کشی
بے خودی دے گئی اور خودی لے گئی
بے خودی میں ہوئے دہر سے بے خبر
بے خودی اپنی ہے دین میں معتبر
گلستاںِ رضا ہے یہاں بے گماں
ہے بہارِ شریعت یہاں بے خزاں
نظم میری وہاں گنگنائی گئی
میں بھی حاضر ہوں یوں غائبانہ سہی
تم کو امجدؔ، رضا سے ملا میکدہ
ایک عالم ہوا بادہ خوارِ رضا
رند تیرے دعا گو رہیں گے سدا
جام پیمانہ بھر دے میرا ساقیا
اپنے اخترؔ پہ بھی ہو کرم کی نظر
اس کے دامن میں بھی ڈالیے کچھ گوہر