Back to Collection
Woh Ubla Chashma Sharbat Ka
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaلبِ کوثر ہے میلا تشنہ کامانِ محبت کا
وہ ابلا دستِ ساقی سے وہ ابلا چشمہ شربت کا
یہ عالم انبیاء پر اُن کے سرور کی عنایت کا
جسے دیکھو لیے جاتا ہے پروانہ شفاعت کا
پلا دے اپنی نظروں سے چھلکتا جام رؤیت کا
شاہِ کوثر ترحم تشنہ جاتا ہے زیارت کا
وہی جو رحمتُ اللعالمین ہیں جانِ عالم ہیں
برا بھائی کہے اُن کو کوئی اندھا بصیرت کا
ماہ و خورشید و انجم میں چمک اپنی نہیں کچھ بھی
اجالا ہے حقیقت میں انہی کی پاک طلعت کا
بھٹکتا یوں پھرے کب تک تمہارا اخترِ خستہ
دکھا دو راستہ اس کو خدا را شہرِ الفت کا