Ya Ghaus Al Madad – Manqabat Ghaus e Paak
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaپِیروں کے آپ پِیر ہیں یا غَوْثُ الْمَدَد
اَہْلِ صَفَا کے مِیر ہیں یا غَوْثُ الْمَدَد
رَنْج و اَلَم کَثِیر ہیں یا غَوْثُ الْمَدَد
ہَم عَاجِز و اَسِیر ہیں یا غَوْثُ الْمَدَد
ہَم کَیسے جِی رہے ہیں یہ تُم سے کِیا کَہیں
ہَم ہیں اَلَم کے تِیر ہیں یا غَوْثُ الْمَدَد
تِیرِ نَظَر سے پھیر دو سَارے اَلَم کے تِیر
کِیا یہ اَلَم کے تِیر ہیں یا غَوْثُ الْمَدَد
تیرے ہی ہاتھ لاج ہے یا پِیرِ دَسْتَگِیر
ہَم تُجھ سے دَسْتَگِیر ہیں یا غَوْثُ الْمَدَد
اِدْفَعْ شَرَارَ شَرّ یا غَوْثَنَا الْاَبَرّ
شَر کے شَرَر کَثِیر ہیں یا غَوْثُ الْمَدَد
کس دل سے ہو بیانِ بیدادِ ظالماں
ظالم بڑے شریر ہیں یا غوث المدد
اہلِ صفا نے پائی تم سے راہِ صفا
سب تم سے مستنیر ہیں یا غوث المدد
صدقہ رسولِ پاک کا جھولی میں ڈال دو
ہم قادری فقیر ہیں یا غوث المدد
دل کی سنائے اختر دل کی زبان میں
کہتے یہ بہتے نیر ہیں یا غوث المدد