Back to Collection

Yaa Mohammad Noor-e-Mujassam Yaa Habibi Yaa Maula

Written by Adeeb Raipuri

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

یا محمد نور مجسم یا حبیبی یا مولائی

تصویر کمال محبت تنویر جمال خدائی

تیرا وصف بیاں ہو کس سے تیری کون کرے گا بڑائی

اس گرد سفر میں گم ہے جبریل امیں کی رسائی

تیری ایک نظر کے طالب تیرے ایک سخن پہ قرباں

یہ سب تیرے دیوانے یہ سب تیرے شیدائی

یہ رنگ بہار گلشن یہ گل اور گل کا جوبن

تیرے نور قدم کا دھوون اس دھوون کی رعنائی

ما اجملک تیرے صورت ما احسنک تیری سیرت

ما اکملک تیری عظمت تیرے ذات میں گم ہے خدائی

اے مظہر شان جمالی اے خواجہ و بندۂ عالی

مجھے حشر میں کام آجاے میرا ذوق سخن آرائی

تو رئیس روز شفاعت تو امیر لطف و عنایت

ہے ادیبؔ کو تجھ سے نسبت یہ غلام ہے تو آقائی