Ye Kis Shahanshah e Waala Ki Aamad Aamad He
Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaیہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے
یہ کون سے شاہِ بالا کی آمد آمد ہے
یہ آج تارے زمیں کی طرف ہیں کیوں مائل
یہ آستاں سے پیم ہے نور کیوں نازل
یہ آج کیا ہے زمانے نے رنگ بدلا ہے
یہ آج کیا ہے کہ عالم کا ڈھنگ بدلا ہے
یہ آج کاہے کی شادی ہے، عرش کیوں جھوما
لبِ زمیں کو لبِ آستاں نے کیوں چوما
سما وہ ڈوبا ہوا اور ساوا خشک ہوا
خزاں کا دور گیا، موسمِ بہار کا آیا
یہ آج کیا ہے کہ بت اوندھے ہو گئے سارے
یہ آج کیوں ہیں شیاطیں بندھے ہوئے سارے
یہ انبیا و رسل کس کے انتظار میں ہیں
یہ آج لات و ہبل کس سے انکار میں ہے
یہ آج بشریٰ لکم کی صدا کا شور ہے کیوں
یہ مرحبا کی نداؤں میں آج زور ہے کیوں
کہا جواب میں ہاتف نے، لو مبارک ہو
اُٹھو خدا کے حبیب آۓ مژدہ ہو تم کو
وہ آۓ، آنے کی جن کے خبر تھی مدت سے
دعا خلیل کی، عیسیٰ کی جو بشارت تھے
بڑھو ادب سے کرو عَرْض السّلامُ عَلَيْك
و اہْلِ بَیْتِکَ وَ الْآلِ وَ اللَّذِیْنَ لَدَيْک
سلام تم پہ خدا کا اور اس کی رحمت ہو
تحیّت اس کی، ثنا اس کی، اس کی نعمت ہو
درود آپ پہ ہر آن بھیجے ربِّ ودود
اور اس کی برکتوں کا روز آپ پر ہو ورود
سلام آپ پر نازل کرے صلوٰۃ و سلام
بلند ذکر کرے آپ کا ہمیشہ مدام
یہی ہیں جن کو ملائک سلام کرتے ہیں
انہی کی مدح و ثنا صبح و شام کرتے ہیں