Back to Collection

Zahe Azmat o Iftikhaar e Madina

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

وہ چھائی گھٹا بادہ بار اے مدینہ

پیے جھوم کر جاں نثار اے مدینہ

وہ چمکا وہ چمکا مینار اے مدینہ

قریب آ گیا ہے دیار اے مدینہ

نہا لیں گنہگار ابر کرم میں

اٹھا دیکھیے وہ غبار اے مدینہ

خدا یاد فرمائے سوگند طیبہ

زہے عظمت و افتخار اے مدینہ

اگر دیکھے رضواں چمن زار طیبہ

کہے دیکھ کر یوں وہ خار اے مدینہ

مدینے کے کانٹے بھی صد رشک گل ہیں

عجب رنگ پر ہے بہار اے مدینہ

نہیں جچتی جنت بھی نظروں میں اُن کی

جنہیں بھا گیا خار زارِ مدینہ

میری جان سے بھی وہ نزدیک تر ہیں

وہ مولیٰ ہر بے قرارِ مدینہ

کروں کیا فکر میں غمِ زندگی کی

میں ہوں بندۂ غم گسارِ مدینہ

چلا دورِ ساغر مئے ناب چھلکی

رہے تشنہ کیوں بادہ خوارِ مدینہ

چلا کون خوشبو لٹاتا کہ اب تک

ہے مہکی ہوئی رہ گزارِ مدینہ

سحر دن ہے اور شامِ طیبہ سحر ہے

انوکھے ہیں لیل و نہارِ مدینہ

بلا اخترِ خستہ حال کو بھی در پر

مے صدقے تیرے شہرِ یارِ مدینہ